لیہ( صبح پاکستان ) ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی ہدایت پر لیہ پولیس کا شر پسند عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،تھانہ کروڑ پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران ملزمان کو گرفتار کرکے 02 عدد پسٹل معہ راؤند برآمد کر لیے ،مقدمات درج ،ایس ایچ او عابد علی کی زیر نگرانی تھانہ کروڑ پولیس کے سب انسپکٹر منصور علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم محسن رضا کو گرفتار کرکے اسلحہ ناجائز پسٹل معہ راؤند برآمد کر لیا جبکہ ایک دوسری کاروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر محمد ارشد دھت نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم حسن رضا کو گرفتار کرکے پسٹل برآمد کر لیا ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










